گزشتہ 14 دونوں میں بھاری سدھار ، کورونا سے ٹھیک ہونے کی شرح ہوئی 25.19 فیصد

03:48PM Thu 30 Apr, 2020

ملک میں کورونا وائرس انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت یہ بڑھ کر 25.19 فیصد ہوگئی ہے جوایک مثبت اشارہ ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثر630 لوگ صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8324 ہوگئی ہے۔  گزشتہ تین دنوں میں ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ دوگنے ہونے کی شرح بڑھ کر 11.3 دن ہوگئی ہے ، جو کوروناوائرس کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے مرکزی حکومت کی کوششوں کو دکھاتاہے اور کورونا وائرس سے مرنے والوں کی عالمی اوسط سات فیصد ہے جبکہ یہ ہندوستان میں محض 3.2 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ملک میں کورونا وائرس کے متاثریں کے دوگنا ہونے کی شرح 3.2 تھی ۔ وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ چودہ دن پہلے ملک میں کورونا مریضوں کے ٹھیک ہونے کا اعداد وشمار  13.06فیصد تھا ، جو اب بڑھ کر 25.19 فیصد ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 3.2 فیصد ہے ، جس میں سے 65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین کی موت ہوئی ہے ۔ ان میں سے 78 فیصد موتیں موربیٹی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ ان مریضوں میں پہلے سے ہی دل، گردے، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور استھما جیسی پریشانیاں تھیں۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد 33000 کے پار ، 1075 اموات ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1823 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 67 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1075 ہوگئی ہے ۔ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 33610 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 576 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 8373 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن میں 597 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد دس ہزار کے قریب 9915 پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 32 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 432 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1593 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔