اتر کینرا میں آج کورونا کے 14 نئے معاملات: دبئی سے لوٹا بھٹکل کا ایک شخص بھی ہوا کورونا کا شکار

03:50PM Sun 28 Jun, 2020

کاروار: 28 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں آج کورونا کوڈ 19 کے 14 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک کے سب سے زیادہ معاملات ہیں۔ ان میں سے بھٹکل کے دو افراد بھی شامل ہیں ۔ آج جن 14 لوگوں ان میں سرسی سے پانچ افراد، انکولہ سے تین افراد ، کاروار اور بھٹکل کے دو دو افراد، جوئیڈا اور انکولہ سے ایک ایک شخص شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان میں فلپائن سے واپس لوٹا کاروار کا 29 سالہ نوجوان اور پہلے سے کورونا پوزیٹیو کے رابطہ میں آنے والا 42 سالہ مرد، بھٹکل میں دبئی سے لوٹا کارگیدے کا 45  سالہ شخص اور ممبئی سے لوٹا نوائط کالونی کا 31 سالہ مرد، ممبئی سے لوٹا ہلیال کا 28 سالہ نوجوان، منڈگوڈ تیبت کالونی کا 27 سالہ نوجوان، سرسی کے دو افراد سمیت ایک تین سالہ بچی،  سولاپور سے واپس لوٹا 36 سالہ شخص، 38 سالہ سرسی کا چوری کے الزام میں گرفتار 38 سالہ شخص،  سندودرگ سے جوئیڈا لوٹنے والا 19 سالہ نوجوان، انکولہ میں کورونا مریض کے رابطے میں آنے والا 50 سالہ شخص اور اس کی 40 سالہ بیوی اور 23 سالہ نوجوان شامل ہیں۔