پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے 135 نئے معاملات: کل تعداد 2418 کو پہنچی
02:43PM Wed 27 May, 2020
بینگلور: 27 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست کرناٹک میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں135 کورونا پوزیٹو معاملات کی تصدیق کی گئی ہے جس میں سب سے زیادہ گلبرگی سے 28 معاملات سامنے آئے ہیں۔
اسی طرح یادگیر سے16، ہاسن سے 15، بیدر سے 13، دکشن کینرا سے 11، ضلع اُڈپی سے9 معاملات جبکہ ضلع اُترکینرا سے چھ معاملات سامنے آئے ہیں۔
شام پانچ بجے کی ہیلتھ بلٹین کے مطابق اب تک کرناٹک میں کورونا کے 2418 معاملات سامنے آئے ہیں جس میں سے 781 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ کورونا سے اب تک 47 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔