تنظیم کی نشان دہی کے بعد ریلوے پولیس نے ان کو حراست میں لے کر چائلڈ لائن کی تحویل میں دے دیاہے ۔پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
سیمانچل ایکسپریس سے بہار سے دہلی جا رہے مدارس کے 13 بچوں کو الہ آباد جنکشن پر حراست میں لیا گیا
02:14PM Wed 18 Jul, 2018
بہار سے دہلی جا رہے مدارس کے 13 بچوں کو الہ آباد جنکشن پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔13 بچوں کے ساتھ محمد شہباز نام کے ایک شخص کو بھی جی آر پی نے گرفتار کیا ہے ۔گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ وہ دہلی میں واقع مدرسہ عثمانیہ میں داخلہ کرانے لے جا رہا تھا ۔
حراست میں لئے گئے بچوں کا تعلق بہار کے ارریہ ضلع سے بتایا جا رہا ہے ۔ان بچوں کو سیمانچل ایکسپریس سے دہلی لے جا یا جا رہا تھا ۔بچوں کے لئے کام کرنے والی تنظیم ’’ چائلڈ لائن ‘‘ کے کارکنان ان کو بچون کی نشان دہی کی ۔