میلاد النبیؐ کے موقع پر 13/دسمبر کو ریاست بھر میں  عام تعطیل

03:30PM Sat 10 Dec, 2016

بھٹکلیس نیوز / 10 دسمبر، 16 بنگلورو / (پریس ریلیز) حکومت کرناٹک سے جاری ایک نوٹی فکیشن کے مطابق مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کرناٹک نے اطلاع دی ہے کہ میلا د النبی صلی اللہ علیہ وسلم منگل 13/دسمبر،2016 کو ہوگی۔ اس لئے حکومت نے عام تعطیل 13/دسمبر،2016 ہی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل حکومت کی طرف سے 12/دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق ریاست میں 13/دسمبر کو اسکول کالج اور سرکاری دفاتر کو چھٹی رہے گی۔