جمعیت العلماء کی طرف سے 13اگست کو امن ریالی
04:09PM Fri 11 Aug, 2017
بنگلور میں ٹاؤن ہال سے فری ڈم پارک تک خاموش مارچ
بنگلور:( بھٹکلیس نیوز )
ملک کے حالات کی طرف متوجہ کرنے ملک میں امن بھائی چارگی کے ماحول کو فروغ اور اعتماد کی بحالی کیلئے جمعیت العلماء ہند کی طرف سے 13ا گسٹ کو پورے ملک میں خاموش امن ریالی نکالی جارہی ہے۔ جمعیت العلماء ہند کرناٹک کے صدر مفتی افتخار احمد قاسمی نے آج یہاں اُردو میڈیا کو بتایا کہ بنگلور میں بھی 13ا گسٹ کی صبح10بجے ٹاؤن ہال سے فری ڈم پارک تک ایک خاموش امن جلوس نکالاجائے گا۔ جس میں مختلف اداروں اور تنظمیوں کے ذمہ دار احباب کے علاوہ مجاہد آزادی دورائے سوامی ، مسٹر اے کے سبیا ، مسٹر نرسمہیا اور بیلی مٹھ کے سوامی جی بھی شرکت کریں گے۔ مفتی افتخار احمد نے بتایا کہ اسی طرح کی امن ریالی ریاست کے20اضلاع میں بھی نکالی جائے گی ۔ ریالی پرامن، خاموش اور ڈسپلن کے ساتھ ہوگی کوئی نعرے بازی نہیں ہوگی البتہ جلوسیوں کے ہاتھ میں پلے کارڈ ہوں گے جس پر امن بھائی چارگی کو فروغ دینے والے نعرے لکھے ہوئے ہوں گے۔ مفتی صاحب نے بتا یا کہ جمعیت العلماء ہند کی طرف سے پورے ملک میں ایک ہی وقت پر امن مارچ ہوگا۔ اس ریالی کامقصد عوام میں بیداریپید اکرنا اور تمام طبقات کو اٹھ کھڑے ہونے کے لئے آواز دینا ہے ۔ مفتی افتخار نے بتایا کہ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والی سازشی طاقتوں کے خلاف دیگر برادران وطن کو بھی اسی طرح اٹھ کھڑے ہونا چاہئے جیسے انگریزوں کو بھگانے کیلئے متحدہ طور پر مظاہرہ کیا تھا انہوں نے بتایا کہ ملک کے کسی بھی طبقہ کو الگ رکھ کر ملک کو ترقی کی طرف آگے لے جانے کی باتیں کرنا خام خیالی ہے۔ ملک کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے ہمارے وزیر اعظم کا نعرہ ’’ سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ یہ محضنعرہ ہی رہ گیا عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا گیا آ پ نے کہا مسلم متحدہ محاذ، جماعت اسلامی ، اور دیگر تنظیمیں 13ا گسٹ کو ٹاؤن ہال سے نکالے جانے والی امن ریالی کی حمایت کی ہے۔