ضلع انچارج وزیر کے نگرانی میں 13مئی کو جن من تقریب
06:58AM Mon 8 May, 2017
بیدر۔ (بھٹکلیس نیوز)مختلف محکمہ جات کے استفادہ کنندگان کے ساتھ ضلع انچار ج وزیرکی راست بات چیت پر مشتمل ’’جن من‘‘ تقریب 13مئی کو رنگ مندر بیدر میں ہوگی۔ اسی ضمن میں آج ایک قبل ازتیاری اجلاس ڈاکٹر ایچ آرمہادیو ڈپٹی کمشنر بیدر کی زیرقیادت ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلاس ہال میں منعقد ہوا۔جس میں انہوں نے یہ بات تقریب میں شریک افسران سے کہی۔ محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ ، اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد شدنی اس تقریب میں گذشتہ چار سال کے درمیان جاری کی گئی اسکیمات کے استفادہ کنندگان سے ان پر ہونے والا اثر، اس کی اہمیت وافادیت ، اور زندگی میں ان اسکیمات سے آنے والے تبدیلی ، اور حکومت کی جانب سے دئے جانے والے اس موقع کی بابت گفتگو ہوگی۔ اس تقریب کو منعقد کرنے میں تمام محکمہ جات کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ جن اسکیمات کے بارے میں بات ہوگی ان میں زرعی ہونڈا، نریگا، تورخریدی مراکز سے کسانوں کو فائدہ، ترقیاتی بورڈ وں سے استفادہ کرنیو الے افراد کی بات یہاں پیش ہوگی۔ تقریب میں شریک ہونے والے کم ازکم 2تا8استفادہ کنندگان فی تعلقہ کی نامزدگی والی فہرست محکمہ رابطہ عامہ پہنچائی جائے۔ زیادہ افراد کی موجودگی سے کوئی ناخوشگوار حادثہ نہ ہوا س کے لئے پولیس بندوبست کیاجائے گا۔ محکمہ افزائش مویشیاں اور محکمہ جنگلات کے استفادہ کنندگان کو بھی شریک ہوناہوگا۔ تمام عوامی نمائندوں ، معززین اور استفادہ کنندگان تک دعوت نامہ پہنچانے ہوں گے۔ رنگ مندر کے آس پاس صفائی کااہتمام ہونا چاہیے۔ محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ کے انچارج معاون ڈائرکٹر گوی سدپا ہوسمنی نے بھی خطاب کیا۔ ضلع پنچایت کے سی ای او ڈاکٹر آرسیلومنی ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس شری ہری بابو، اسسٹنٹ کمشنر شیوکمار شیلونت ، شرن بسپا کو ٹپا گوڑ، تحصیلدار ، اور دیگرضلع سطح افسران موجودتھے۔