اَہم خبر: شیو کمار 13 ستمبر تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا گیا

03:24PM Wed 4 Sep, 2019

دہلی کی روز اوینیو عدالت نے کرناٹک سے وابستہ کانگریس کے رہنما شیو کمار کو 13 ستمبر کی ای ڈی کی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ دریں اثنا ڈی کے شیو کمار نے عدالت سے درخواست کی انہیں عوام سے خطاب کرنے کی اجازت فراہم کی جائے۔ اس درخواست نے عدالت نے یکسر مسترد کر دیا۔
دریں اثنا، کانگریس کارکنان نے ڈی کے شیو کمارکی گرفتاری کے خلاف منگلورو میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ جبکہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے شیو کمار کی گرفتاری کو انہیں پریشان کرنے کا حکومت کا حربہ قرار دیا ہے۔