شہزادہ ولید بن طلال: 13 ارب ڈالر اثاثہ سعودی عرب منتقل کرنے پر رہائی ملی
02:09PM Mon 26 Mar, 2018
Share:
ریاض ۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے سعودی شہزادے ولید بن طلال کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی حکومت سے معاہدہ کے بعد رہائی ملی ہے اور ان کی فرم ’کنگڈم ہولڈنگ‘ اپنے 13 ارب ڈالر کے اثاثے جلد سعودی عرب منتقل کرے گی۔
کنگڈم ہولڈنگز کے مالک شہزادہ ولید بن طلال کا رہائی کے بعد ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہوں نے رہائی کے بدلے سعودی حکومت سے ایک معاہدہ کیا ہے، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ حساس اور خفیہ ہے جو ان کے اور سعودی حکومت کے درمیان ہے اور وہ اس معاہدہ کا احترام کریں گے۔