آوارہ کتوں نے قربانی کے بکروں کو نوچ ڈالا؛ 13/بکرے ہلاک
07:22AM Sun 11 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 11 ستمبر، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) اللہ کی راہ میں قربان کرنے کے لئے لائے گئے بکروں پر رات کی تاریکی میں آوارہ کتوں کے ذریعے حملہ کرکے انہیں نوچ نوچ کر ہلاک کردینے والی واردات یہاں سلطان مسجد کے پیچھے پیش آئی ہے۔ اس حملہ کے نتیجہ میں 13/بکرے ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہ بکرے فوزان نامی شخص کے ہیں اس نے ان بکروں کی رکھوالی کے لئے ایک آدمی بھی رکھا ہوا ہے لیکن رات قریب 01:00 بجے اس کی آنکھ لگ جانے سے کتوں نے ان بکروں کو نوچ ڈالا اور بکروں کے جسموں سے چمڑی تک ادھیڑ دی۔ ان بکروں کو آج صبح بلدیہ کی گاڑی سے پھینک دیا گیا ہے۔