اسمارٹ سٹی کی دوسری فہرست جاری، 13 شہروں کو ملی جگہ اور لکھنؤ ٹاپ پر

03:49PM Tue 24 May, 2016

نئی دہلی۔ شہری ترقی کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے منگل کو فاسٹ ٹریک اسمارٹ سٹی کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس دوسری لسٹ میں 13 شہروں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں لکھنؤ کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ لکھنؤ کے علاوہ وارنگل، دھرم شالہ، چندی گڑھ، رائے پور، کولکتہ، بھاگلپور، پناجی، پورٹ بلیئر، امپھال، رانچی، اگرتلہ اور فرید آباد کا بھی انتخاب ہوا ہے۔ ان کی ترقی اسمارٹ سٹی کے طور پر کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ پہلے ٹاپ 100 شہروں کی فہرست میں لکھنؤ اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔ اس کے بعد فاسٹ ٹریک اسمارٹ سٹی کمپٹیشن کے ذریعے 13 شہروں کو منتخب کیا گیا۔ ان میں لکھنؤ کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے 100 شہروں کو اسمارٹ سٹی کے طور پر ڈیولپ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ان شہروں کو جدید سہولیات سے لیس کیا جائے گا جہاں عالمی سطح کی بندوبست ہو گی۔