جانور چوری کے ملزم کی سر عام پٹائی کے معاملہ میں سنگھ پریوار کے 12/کارکنوں پر کیس درج
05:32AM Fri 5 Aug, 2016
ایک گرفتار پھر ضمانت پر رہا
بھٹکلیس نیوز / 05 اگست، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) بدھ کے روز منڈلی میں گائے چوری کے الزام میں ایک غریب ہندو کی سر عام پٹائی اور اس کی بے عزتی کے معاملہ میں پولس نے سنگھ پریوار کے بارہ اراکین پر مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے، تاہم پولس نے ان میں سے ایک کو گرفتار بھی کیا تھا جس کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شکیھر نائک نامی شخص کی پٹائی کے سلسلہ میں پولس نے سنگھ پریوار کے متحرک کارکن چوتھنی کے کیشؤ سنکپا نائک ، منجو ، ناگراج سمیت کل 12افراد کے خلاف آئی پی سی سیکشن 107،323،324،504،341کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ،جس کے بعداس معاملہ میں کیشؤنائک کو گرفتار کرتے ہوئےاُسے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، ایس آئی ، ریوتی کی نگرانی میں اس معاملہ کی جانچ جاری ہے۔