کشمیر میں ہڑتال کا 127 واں دن، معمولات زندگی بدستور متاثر
02:32PM Sat 12 Nov, 2016
اگرچہ وادی کشمیر کے کسی بھی علاقہ میں ہفتہ کو کرفیو یا پابندیاں نافذ نہیں رہیں، تاہم علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر کی جارہی ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مسلسل 127 ویں روز بھی مفلوج رہے۔پولیس نے بتایا کہ وادی کے کسی بھی علاقہ میں ہفتہ کو کرفیو یا پابندیاں نافذ نہیں رہیں، البتہ امن وامان کی صورتحال کو بنائے رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے۔
پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد کے علاقہ کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے۔