کرناٹک میں آج کورونا نے توڑے تمام ریکارڈ: ایک ہی دن میں کورونا کے 1267 معاملات
04:13PM Sun 28 Jun, 2020
بینگلورو: 28 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں آج کورونا نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ہیلتھ بلٹین کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں 1267 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ معاملات بینگلورو (اربن) کے ہیں جہاں آج ایک ہی دن میں 783 معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اسی طرح دکشن کینرا میں کورونا کے 97 معاملات بلاری میں 71 معاملات جبکہ ضلع اُڈپی میں کورونا پوزیٹیو کے 40 معاملات اور اتر کینرا میں کورونا کے 14 معاملات درج ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ آج ایک ہی دن میں کورونا سے ریاست میں 16 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔
اس تازہ اضافہ کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13190 ہوگئی ہے۔ ان میں سے اب تک 7507 لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ اسی طرح مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 207 ہوگئی ہے۔