ہندوستان میں 12/لاکھ فرضی وکلاء

03:54PM Mon 6 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 6 ، فروری،2017 نیو دہلی / (ایجنسی) ہندوستان میں سرویس کر رہے کل 20/لاکھ وکلاء میں سے 12/لاکھ وکلاء فرضی ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ یہ اطلاع بار کونسل کی طرف سے سامنے آئی ہے ۔وکلاء تنظیم کی طرف سے فرضی وکلاء کو عدالت سے باہر کرنے کے لئے  ریاست کے تمام بار ایسوسی ایشن کووکیلوں سے فیس  لینے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اور ساتھ ہی وکلاء کے دستاویزات کی تحقیق کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔