بھٹکل میں بھی 12/ستمبر کو ہوگی بقر عید؛کیرالہ  میں رویت ہلال کی صداقت کے بعد بھٹکل کے قاضی صاحبان کا اعلان

04:29PM Fri 2 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 02 ستمبر، 16 بھٹکل / (نامہ نگار) کیرالہ کے کپاڈ علاقہ میں  ذی الحجہ کاچاند نظر آنے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بھٹکل کے قاضی صاحبان نے بھی بھٹکل میں بھی ہفتہ کے روز کو یکم ذی الحجہ ہونے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد بھٹکل میں انشا ء اللہ 12/ستمبر کو  عیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہوگا۔ خیال رہے کہ سعودی عربیہ میں کل 29/ذی القعدہ کی تاریخ تھی لیکن وہاں چاند نظر نہ آنے کے سبب ذی العقدہ کے تیس دن پورے کر لئے گئے اور وہاں بھی 12/ستمبر کو عیدالاضحی منائی جائے گی۔