یوپی کی اے ٹی ایس نے دیوبند سے جیش محمد کے مشتبہ سمیت 12 کو لیا حراست میں: ذرائع
03:51PM Fri 22 Feb, 2019
یوپی اے ٹی ایس نے کچھ مشتبہ پکڑے ہیں ۔ اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق ان لوگوں کو دیوبند کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل سے پکڑاگیا ہے۔ ان سبھی کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ جاری ہے۔ مشتبہ کے پاس سے ملے سامان کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ سبھی جموں۔کشمیر اور اڈیشہ کے طلبا بتائے جارہے ہیں۔ ذرائع اس کا نا م شہنواز بتا رہے ہیں جو کشمیر کا رہنے والا ہے۔ حالانکہ اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق ایک دکاندار سمیت تقریبا 10 سے 12 طلبا کو حراست میں لیاگیا ہے۔ 2 کشمیری اسٹوڈینٹ ، 5 اڈیشہ اور دیگر الگ۔الگ مقامات کے طلبا ء کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیاگیا ہے۔ یہ چھاپہ ماری دیررات قریب 2 بجے کی گئی ہے۔ محلہ خانقاہ کے نزدیک ناز منزل کا معاملہ ہے۔ معاملے کو لیکر اعلی افسران کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں ہیں۔ آئی جی اے ٹی ایس اسیم ارون معاملے کی جانچ کو لیکر خود کیمپ کر رہے ہیں
بتادیں کہ پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اندیشوں کو لیکر سر گرم ہوئی ایجنسیاں مشتبہ پر سخت نظر رکھ رہی ہیں وہیں پولیس بھی احتیاط برت رہی ہے۔
(نیوز18 کی رپورٹ)