بھٹکل میں آج پائے گئے 12  کورونا مریض کاروار اسپتال منتقل کیے گئے

04:15PM Fri 8 May, 2020

بھٹکل: 8 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج جن 12 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی تھی ان تمام کو آج شام کے وقت ایمبولینس کے ذریعہ کاروار کے میڈیکل سائنس سینٹر لے جایا گیا جہاں ان کا مکمل علاج کیا جائے گا۔ بھٹکل سرکاری اسپتال سے چار ایمبولینس کے ذریعہ ان کو آج مغرب کے وقت کاروار لے جایا گیا تھا۔ واضح رہے دو روز قبل 18 سالہ لڑکی کورونا پوزیٹیو پائی گئی تھی جس کے بعد اس سے رابطہ میں آنے والے لوگوں کے تھوک کے سیمپل جانچ کے لیے روانہ کیے گئے تھے جن میں سے آج 12 افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی تھی۔