قرض معافی پرپی ایم مودی کے تمسخر کو کمار سوامی نے بتایا غلط، 12 نکات میں دیا جواب
12:27PM Mon 31 Dec, 2018
بنگلور 31 دسمبر (آئی ا ین ایس)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو بی جے پی کے بوتھ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کرناٹک حکومت کے قرض معافی منصوبہ کو کسانوں کے ساتھ ظالمانہ مذاق بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 44 ہزار کروڑ روپے کی قرض معافی کا فائدہ محض 800 کسانوں کو ہی مل پایا۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے اتوار کو وزیر اعظم کی طرف سے قرض معافی منصوبہ پر اس تبصرہ کو غلط اور بدقسمتی قرار دیتے ہوئے ان کے سوالات کا سلسلہ وار جواب دیا۔وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے قرض معافی ہماری حکومت کے عزائم اور ترجیح میں شامل ہے اور یہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ جس کے تحت اہم ادائیگی بھی کی گئی ہے۔لیکن یہ افسوسناک ہے کہ وہ (وزیر اعظم) اس میں تمسخر کررہے ہیں۔ اس منصوبہ بندی کے بارے میں پورے حقیقت کو جانے بغیر وہ ملک کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کوئی بھی غلط تبصرہ کرنے سے پہلے کسانوں کی قرض معافی سے منسلک حقائق اور اپڈیٹس کو نوٹ کر سکتے ہیں۔1:۔کسانوں کی قرض معافی ایک کھلی کتاب ہے اور اس کی معلومات آن لائن موجود ہیں، جبکہ دیگر ریاستوں میں ایسا نہیں ہے۔2 :۔کرناٹک حکومت ایمانداری سے ٹیکس بھرنے والے لوگوں کا پیسہ احتیاط سے ہینڈل کر رہی ہے تاکہ یہ مستحق کسانوں تک پہنچے۔ 3 :۔ہم اس بات کی یقین دہانی کر رہے ہیں کہ ہر ایک مستحق کسان کو اس کا فائدہ ملے۔ 4 :۔اس میں تمام طرح کے بچولیوں، خاص طور سے کوآپریٹو سیکٹر کو الگ کیا گیا ہے۔ 5:۔دیگر ریاستوں نے بھی ہمارے سسٹم میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جس میں آدھار کارڈ، زمینی دستاویزات اور راشن کارڈ کی الیکٹرانک تصدیق سے مستحق کسانوں کی قرض معافی کی تصدیق ہو پائی ہے۔ 6 :۔ اب تک 60 ہزار کسانوں کو 350 کروڑ روپے براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں دیئے گئے ہیں۔7:۔ہر ہفتے ان کسانوں کے بچت اور لون اکاؤنٹ میں براہ راست ادا کیا جا رہا ہے۔ 8 :۔اگلے ہفتے 1 لاکھ کسانوں کو 400 کروڑ روپے اداکئے جائیں گے۔ 9:۔ 21 لاکھ مقروض کسانوں میں سے گزشتہ 10 دنوں میں 8.5 لاکھ کسانوں نے اپنی تفصیلات، راشن کارڈ جمع کرائے ہیں۔ 10:۔ ہم جنوری 2019 تک تمام مستحق کسانوں کی قرض معافی کا کام مکمل کر لیں گے۔ 11:۔حکام نے اس کے منصوبہ میں بڑی دلچسپی دکھائی اور وہ ترجیحات کی بنیاد پر جنوری تک اس کام کو شفاف طریقے سے مکمل کرکے اس منصوبہ کو کامیاب بنائیں گے۔ 12:۔ قرض معافی کے پیسوں کی ضلع وار تفصیلات منسلک ہیں۔