یٰسین بھٹکل اور اختر 12 دن کے پولس ریمانڈ پر؛ بند کمرے میں ہوئی کاروائی؛ یٰسین نہیں بلکہ احمد ہے؛ وکیل دفاع
12:03PM Sat 31 Aug, 2013
یٰسین بھٹکل اور اختر 12 دن کے پولس ریمانڈ پر؛ بند کمرے میں ہوئی کاروائی؛ یٰسین نہیں بلکہ احمد ہے؛ وکیل دفاع
بھٹکلیس نیوز / 31 اگست، 13
نئی دھلی/ (ایجنسیاں) انڈین مجاہدین کے معاون بانی یٰسین بھٹکل اور اس اسکے نزدیکی دوست اسداللہ اختر عرف ہڈی کو دہلی کی ایک عدالت نے آج 12 دن کے لئے پولس کی حراست میں بھیج دیا ۔ این آئی اے نے کہا کہ دہشت گردانہ حملے کی سازشوں کو فاش کرنے لے لئے انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ جس کے بعد عدالت نے انہیں پولس حراست میں بھیجا۔ دونوں ملزمین کو ضلعی جج ائی ایس مہتا کے سامنے چہرہ چھپا کر پیش کیا گیا اور معاملے سے متعلق بر آمد گی اور دیگر مفرور ملزمین کی گرفتاری میں سراغ کے لئے این آئی اے نے انکی 14 دنوں کی حراست مانگی ۔ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم کا معاون یٰسین بھٹکل دہشت گردی کے تقریباً 40 معاملوں میں مطلوب ہے اور اس پر 35 لاکھ روپئے کا انعام تھا۔ اسے بدھ کی رات ہند-نیپال سرحد پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔
شمالی کرناٹک کے کاروار ضلع کے بھٹکل گاؤں میں رہنے والا یٰسین احمد آباد، سورت، بینگلور، پنے، دہلی اور حیدرآباد میں کئی دہشت گردانہ حملوں میں پولس کو مطلوب تھا ۔ بند کمرے میں آج ہوئی کارروائی کے دوران ملزمین کی جانب سے موجود ہونے والے وکیل ایم ایس خان نے کہا کہ اس کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین میں ایک محمد احمد ہے نہ کہ یٰسین ۔ بہر حال عدالت نے این آئی اے کی عرضی کو منظور کرتے ہوے کہا کہ ان حالات میں مزید درخواست کے مواد کو دیکھتے ہوے آگے کی پوچھ گچھ کے لئے میں انہیں 12 دنوں کے این آئی اے حراست میں بھیجتا ہوں ۔