بھٹکل میں آج نہیں آیا کورونا کا نیا معاملہ؛ کل آنے والی ہے 12 لوگوں کی رپورٹ
12:25PM Mon 11 May, 2020
بھٹکل: (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں لگاتار تین دنوں تک کورونا کی خبریں آنے کے بعد آج پیر کے روز راحت کی خبر موصول ہوئی ہے۔
آج صبح اور شام کے ہیلتھ بلٹین میں بھٹکل اور ضلع اترکینرا میں کورونا کا کوئی بھی نیا مریض نہیں پایا گیا ہے۔
اس سے قبل 5 مئی کو کورونا پوزیٹیو پائی گئی 18 سالہ لڑکی کے رابطے میں آنے والے کل 74 لوگوں کے سیمپل روانہ کیے گئے تھے جس میں سے اب تک 62 افراد کی رپورٹ موصول ہئی ہے اور اس میں لڑکی سمیت 28 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو اور 34 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو پائی گئی ہے۔
تاہم کل اسی سلسلہ کے مزید 12 لوگوں کی رپورٹ کل آنے کا امکان ہے جس کے بعد ہی چین کی سانس لی جاسکتی ہے۔