گلف میں مقیم بھٹکلی فیملی کا سڑک حادثہ ؛12 سالہ لڑکی کی موت

03:19PM Tue 8 Oct, 2013

bbad2781ee2401bba9ace3e35010e1d5_M

بھٹکلیس نیوز

مسقط/بھٹکل

 (نامہ نگار) گلف میں مقیم بھٹکلی فیملی کا سڑک حادثہ ؛12 سالہ لڑکی کی موت ہو گئی ہے۔ مقسط میں مقیم محمد یحییٰ قاضی کے رشتہ دار بھٹکیس ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے اس حادثہ سے متعلق جانکاری دی ہیں۔جس میں انہوں نے بتا یا کہ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب محمد یحییٰ(42) اپنے بچوں "محمد اعظم ،عائشہ ، خدیجہ ،جعفر صادق کو اسکول چھوڑنے کے لئے جا رہے تھے۔ کہ ایک عربی شخص کی تیز رفتار کارنے محمد یحییٰ کی کار کو بوری طرح سے ٹکر ماردی جس کہ نتیجہ میں یہ خوف ناک حادثہ پیش آیا ۔ جس میں دونوں گاڑیوں پر سوار حضرات  شدید زخمی پائے گئے تھے۔حادثہ کے فوری بعد زخمیوں کو سلطان قابوس اسپتال پہنچایا گیا تھا ،جہاں وہ زیر علاج تھے، لیکن آج صبح یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ ان زخمیوں میں سے شدید طور پر زخمی ہوئی ایک 12سالہ لڑکی (عائشہ قاضی)کی آج صبح موت ہو گئی ہے۔"انا اللہ وانا اللہ الیہ راجعون اللہ"اللہ تعلی سے دعاء ہے کہ والدین و رشتہ دار کو صبر جمیل عطاءفرمائے اور دیگر زخمیوں کو صحت سے مالا مال فرمائیں۔آمین