حیدر آباد میں ایک ہوٹل کی عمارت گرنے سے12/ ہلاک؛16/زخمی

06:44PM Mon 8 Jul, 2013

حیدر آباد میں ایک ہوٹل کی عمارت گرنے سے12/ ہلاک؛16/زخمی بھٹکلیس نیوز 08 جولائ، 13 حیدرآباد/شہر حیدرآباد میں ایک ہوٹل کی عمارت گرنے سے 12/ افراد ہلاک اور 16/افراد زخمی ہو نے کی خبرہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ حیدر آباد کے قریب واقع اس ہوٹل کے ملبے تلے کتنے افراد پھسنے ہوئے ہیں۔عوام کہنا یہ ہے کہ بھارت میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور ان کا الزام عام طور پر غیر معیاری تعمیرات پر عائد کیا جاتا ہے۔ وہاں کی عوام نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوءے کہا کہ اس ہوٹل کی عمارت بہت پرانی اور اس کی دیواروں میں شگاف تھے۔اور حادثے کے وقت ہوٹل میں کم سے کم 25 افراد کام کر رہے تھے۔یاد رہے کہ بھارت کے مغربی شہر ممبئی میں گزشتہ ماہ دو مختلف عمارات گرنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔رواں سال اپریل میں ممبئی کے اطراف میں ایک عمارت گرنے سے 74 افراد ہلاک ہوئےتھے۔ سٹی لائٹ نام کا یہ ہوٹل حیدرآباد میں سکندر آباد کے علاقے میں صدر روڈ پر واقع ہے۔ہوٹل کی دو منزلہ عمارت آج صبح سات بجے گری۔اطلاعات کے مطابق 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے لیکن اب بھی عمارت کے ملبے میں بہت سے لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔سکندرآباد کا صدر روڈ کافی مصروف علاقہ ہے. ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے. اس ہوٹل کے آس پاس کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ building-collapse-3 building-collapse-5 secunderabad-collapse 1 secunderabad-buildingcollapse-4