وسظی نائجیریا میں ہونے والے دہرے بم دھماکوں میں کم از کم 118 افراد ہلاک

12:55PM Wed 21 May, 2014

وسظی نائجیریا میں ہونے والے دہرے بم دھماکوں میں کم از کم 118 افراد ہلاک بھٹکلیس نیوز/21مئی14 وسطی نائیجیریا میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے باعث بوکو حرام کے خلاف عالمی امداد کے باوجود ملک میں سیکورٹی خدشات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ نائیجیریا کے صدر گڈلک جانسن نے وسطی شہر جوس میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی آزادی پر حملے سے تعبیر کیا ہے۔ صدر کے دفتر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جانسن نے تمام نائجیرین عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت دہت گردوں کے خلاف جاری جنگ جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔ ریاست پلاٹیو کے گورنر کے ترجمان پام ایوبا نے مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جبکہ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے دوسرے دھماکے کی زد میں آ کر بہت سے امدادی رضاکار ہلاک ار زخمی ہوئے۔ ریاست اور مذہبی طور پر تقسیم شدہ دارالحکومت میں ماضی میں کئی فرقہ ورانہ فسادات کے ساتھ ساتھ یہ بوکو حرام کے حملوں کی زد میں بھی رہا ہے۔ منگل کو بس ٹرمینل اور مارکیٹ میں ہونے والے ان دھماکوں کم از کم 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ٹرمینس مارکیٹ کے آفیشل کے مطابق انہوں نے 50 سے زائد افراد کی ہسپتال منتقلی میں مدد کی جس میں زیادہ تر ہلاک ہو چکے تھے۔ ریاست کی پولیس ترجمان سپرنٹنڈنٹ فلیکا انسلم نے 46 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ابھی تک کسی نے بھی ان حملوں کی ذؐے داری قبول نہیں کی لیکن عام طور پر بوکو حرام اس طرح کے حملوں کی ذمے داری قبول کرتی رہی ہے۔