ریاست کے 11 ریڈ زون اضلاع میں اترکینرا ضلع بھی ہوا شامل

02:25PM Mon 13 Apr, 2020

کاروار: 13 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں جن مقامات پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد چھ یا اس سے زیادہ ہے ان کو ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے اس اعتبار سے ریاست میں کل 11/اضلاع ایسے ہیں جن کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے کورونا کا ہاٹ اسپاٹ بھی بتایا گیا ہے جس میں ضلع اترکینرا بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اگلے لاک ڈاؤن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پوری ریاست میں کو تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ریڈ زون، اورینج زون اور گرین زون شامل ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق بنگلورو، میسورو، کلبرگی، چکبالاپور، بیدر، جنوبی کینرا اورشمالی کینرا کو ریڈ زون کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اورینج زون میں ان اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جہاں متاثرین کی تعداد چھ سے کم ہے ان میں منڈیا، بنگلورو مضافات، داونگیرے، کورگ، دھارواڑ، ٹمکورو اور گدگ شامل ہیں۔ جہاں کورونا کے معاملات بالکل نہیں ہیں یا مشکوک معاملات ہیں انہیں گرین زون میں رکھا گیا ہے جس کے مطابق شیموگہ، یادگیر، رام نگر، کولار، چتردرگہ، کوپل، ہاویری، ہاسن، چامراج نگر اور رائچور اس میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع اتر کینرا میں اب تک کورونا سے متاثرین کی تعداد 9 ہے جس میں سے دو افراد صحت یاب ہوکر لوٹ چکے ہیں۔