بھٹکل ساگر روڈ پر جنگلی جانوروں کے شکار کے الزام میں 11/افراد گرفتار
12:23PM Thu 27 Jun, 2019
بھٹکل: 27 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ساگر روڈ پر واقع کچرا نکاسی مرکز کے قریب بیلکھنڈ فاریسٹ علاقہ میں جنگلی جانوروں کے شکار کے الزا م میں پولس نے 11/افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 4/افراد فرار بتائے جاتے ہیں۔گرفتار ہونے والوں کی شناخت پرشورام ، چندرپا بنگارپا ،رمیش بالپا ،بنگاری چندرپا ، سوری چندرپا، ہنومنت گولیپا، اشوک رامپا ، ناگراج بسونتپا، چندرپا بنگارپا، کمار یلپا، ہنومنت رمیش نائک، یووراج ، سبھاش، ناگپا، یلپا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ان سب کا تعلق شیموگہ ضلع کےشکاری پور تعلقہ سے بتایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق 15/افراد پر مشتمل ایک گروپ مذکورہ علاقہ میں جنگلی جانوروں کا شکار کر رہا تھا کہ پولس نے ذرائع سے ملی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ان پر چھاپہ مارا جس کے بعد ان کے پاس سے دو جنگلی سور اور ایک ٹاٹا ایس گاڑی کو ضبط کرلیا۔تاہم 4/افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
ڈی ایف اوگنپتی اور اے سی ایف بال چندر کی رہنمائی میں بھٹکل زون فاریسٹ آفیسر شنکر گوڈا ، زونل آفیسر روی ایس، ملیکارجن، گنپتی نائک، راما نائک، پرمود ، شیوانند، میگھ راج سمیت دیگر عملہ کارروائی میں شریک تھا۔