ریاستی اسمبلی انتخابات کا آغاز؛ پہلے دو گھنٹوں میں ریاست میں 11/فیصد پولنگ
05:43AM Sat 12 May, 2018
بھٹکلیس نیوز ؍ 12 مئی، 18
بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست بھر میں اسمبلی انتخابات کا آغاز صبح 07:00 بجے سے ہوچکا ہے جس کے دو گھنٹے بعد ریاست میں 11/فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اترکینرا میں اس کا تناسب 07.73/فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اب تک تمام جگہوں پر پورے اطمینان کے ساتھ ووٹنگ جاری ہے اور کہیں سے کسی ناخوشگوار واقعہ کے اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
بھٹکل تعلقہ کے بھی تمام مراکز میں انتخابات کی کارروائیاں زوروں سے چل رہی ہیں۔ آج صبح صبح ہی کانگریسی امیدوار اور موجودہ ایم ایل اے منکال ویدیا نے مرڈیشور میں اپنا ووٹ ڈالا جبکہ بی جے پی امیدوار سنیل نائک نے 07:45 کو شرالی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
بھٹکل میں تمام پولنگ مراکز پر نوجوان ووٹروں کی مدد کے لئے موجود ہیں اور ووٹروں کو ہر طرح سے آسانی پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔