مدینہ کپ کی افتتاحی تقریب کا 11/نومبر کو ہوگا انعقاد؛ اگلے روز سے شروع ہوں گے میچس

03:37PM Thu 27 Oct, 2016

بھٹکلیس نیوز / 27 اکتوبر، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے 11/نومبر کو مدینہ کپ کی افتتاحی تقریب کولا میدان میں منعقد ہوگی جس کے اگلے روز سے مقابلے شروع ہوں گے۔ اس کا اعلان مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب عرفان ایس ایم ندوی صاحب نے کیا وہ یہاں مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی عمارت میں منعقد خصوصی اجلاس سے مخاطب تھے۔ انہوں نے اس موقع پر مدینہ کی طرف سے تعلقہ لیول کے اس لیدر بال ٹورنامنٹ کے لئے وضع کئے گئے نئے قوانین کو پڑھ کر سنایا اور حاضرین سے رائے لی جس کے بعد کثرت آراء سے بہت سے قوانین کو رکھنا طے پایا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر موجود بھٹکل کی کرکٹ ٹیموں اور اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داران سے بھی ٹورنامنٹ کو پر امن طور پر منعقد کرنے کے لئے مشورے لئے گئے۔ خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں پہلا انعام 75/ہزار مع ٹرافی جبکہ دوسرا انعام 45/ہزار مع ٹرافی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات بھی دئے جائیں گے۔ اس موقع پر جناب امیر باشاہ صاحب، جناب تبریز صاحب، جناب خواجہ یوسفجی صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔ Madeena-Cup-02