مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے 11/نومبر کو منعقد ہوگا کرکٹ ٹورنامنٹ
02:13PM Fri 23 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 23 ستمبر،2016
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے 11/نومبر،2016 کو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جوکہ مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے اس سطح کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا، اس کی جانکاری مولوی آفاق ابن ڈاکٹر عارف صاحب محتشم نے دی وہ یہاں مدینہ کالونی میں جناب عبدالسمیع کولا صاحب کے گھر میں منعقد اہم نشست میں سوسائٹی کی تین سالہ کارکردگی پر مشتمل رپورٹ پیش کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر موجود ممبران سے کرکٹ ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لئے تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔
امام و خطیب مدینہ جمعہ مسجد جناب مولانا زکریا صاحب برماور ندوی نے اس موقع پر دینی و اصلاحی اعتبار سے بہت سی مفید باتیں کیں۔ چارٹرڈ اکاؤنٹںٹ جناب عبدالمنان ابن عبدالرحمٰن مصباح صاحب نے نوجوانوں کو تعلیم کی طرف توجہ دینے کی بات کرتے ہوئے محنت و لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کو کہا اور ساتھ ہی کھیل کو کھیل کی حد تک رکھنے کی گزارش کی۔ مدینہ کے فعال ممبر جناب شمس تبریز صاحب نے اس موقع پر ٹورنامنٹ کے تعلق سے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ مدینہ کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جس کے لئے ہم سب کو ہر ممکن تعاون دینا چاہئے۔
اس اجلاس میں دلچسپی کی خاطر حاضرین کے لئے 25/انعامات رکھے گئے تھے جو قرعہ کے ذریعہ مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب مولانا عرفان ایس ایم صاحب کے ہاتھوں ان میں تقسیم کئے گئے۔
اجلاس کا آغاز جناب حافظ رئیس ابوحسینا کی تلاوت کے ساتھ ہوا، جس کے بعد حافظ محمد انس ابو حسینا نے نعت پاک پیش کی۔
اس اجلاس کا اختتام سابق امام و خطیب مدینہ جمعہ مسجد جناب مولانا سعود صاحب بنگالی کی دعا پر ہوا۔ اجلاس میں مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب مولانا عرفان صاحب ایس ایم ندوی، مدینہ جمعہ مسجد کے امام و خطیب جناب مولانا زکریا صاحب برماور ندوی، سابق امام و خطیب جناب مولانا سعود بنگالی صاحب، جناب کوکاری برھان الدین صاحب، کولا عبدالسمیع صاحب اور دیگر اراکین موجود تھے۔ اجلاس کے بعد عشائیہ کا بھی نظم کیا گیا تھا۔