علاوہ ازیں کابینہ نے ای سگریٹ پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے فیصلہ پر عمل کیلئے تجویز کو بھی منظور دیدی ہے ۔ کابینہ نے ہندوستان میں ای سگریٹ کے پروڈکشن ، امپورٹ ، ایکسپورٹ ، ٹرانسپورٹ ، فروخت ، ڈسٹریبوشن ، اسٹوریج اور اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے ۔
خیال رہے کہ وزارت صحت نے پہلی مرتبہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سال تک کی جیل اور ایک لاکھ روپے کے جرمانہ کی تجویز پیش کی ہے جبکہ ایک سے زیادہ مرتبہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر وزارت نے پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال تک کی جیل کی سفارش کی ہے ۔
مودی کابینہ نے لئے یہ دو بڑے فیصلے ! 11 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر ہوگا اثر
04:09PM Wed 18 Sep, 2019
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں دو بڑے فیصلے کئے گئے ۔ کابینہ نے ریلوے ملازمین کیلئے بونس کا اعلان کیا تو دوسری طرف ای سگریٹ پر پوری طرح سے پابندی کو ہری جھنڈی دی ۔ کابینہ کے ان دو فیصلوں کا 11 لاکھ سے زیادہ افراد پر اثر پڑے گا ۔
کابینہ میٹنگ کے فیصلوں کی معلومات فراہم کرتے ہوئے مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے بتایا کہ اس سال بھی ریلوے ملازمین کو بونس ملے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی ۔ پرکاش جاوڑیکر نے کہا کہ اس بونس کی وجہ سے حکومت پر 2024 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا ۔ حکومت کے اس فیصلہ سے 11.52 لاکھ ریلوے ملازمین کو فائدہ ہوگا ۔