بھٹکل میں فاریسٹ محکمہ کی جانب سے اتی کرم داروں کو ہٹانے کے خلاف 10/اکتوبر کو زبردست احتجاج
03:29PM Wed 2 Oct, 2019
بھٹکل: 02 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کئی سالوں سے جگہوں کو اتی کرم کرکے رہنے والے عوام کو فایسٹ محکمہ کی جانب سے بار بار پریشان کیے جانے کے خلاف ضلع ارنیا حق ہوراٹا ویدیکے کی جانب سے 10/اکتوبر کو بھٹکل زبردست احتجاج کیا جائے گا۔
اس کے صدر مسٹر رویندر نائک نے اخباری نمائندوں کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بہت بار فاریسٹ محکمہ کو اس سے باز رکھنے کی کوشش کی جاچکی ہے لیکن اب چونکہ معاملہ حد سے گزر گیا ہے تو ہماری تنظیم نے ان کے خلاف زبردست احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتی کرم جگہوں پر رہ رہے افراد کو کسی بھی طرح کی تعمیر اور مرمت سے روکا جارہا ہے جس سے وہاں رہنے والوں کی زندگی مشکل میں پڑ گئی ہے۔
انہوں نے ان مشکلات سے دوچار عوام کو اس احتجاج میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔