ختم ہونے کی سمت میں نینو کا سفر؟ جون میں بنی صرف 1 کار
01:15PM Thu 5 Jul, 2018
Share:
ٹاٹا موٹرس کی کافی مشہور چھوٹی کار نینو کا سفر ختم ہوتا نظر آ رہا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق ،جون کے مہینے میں صرف ایک نینو کار بنی۔حالانکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ نینو کا ر کی مصنوعات کے بارے میں ابھی کوئی رسمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ رتن تاٹا کا خواب کہی جانے والی اس کار کی گھریلو بازار میں گزرے مہینے صرف تین گاڑیاں بنی ہیں۔ٹاٹا موٹرس نے شیئر بازاروں کو اطلاع دی ہے کہ جون میں اس نے نینو کا کوئی ایکسپورٹ نہیں کیا۔
بتا دیں کہ جون 2018 میں صرف ایک نینو بنی ۔جون 2017 میں یہ تعداد 275 رہی تھی۔وہیں جون میں تین نینو فروخت ہوئیں جبکہ ایک سال پہلے یہ تعداد 167 رہی تھی۔
کیا کمپنی نینو کی کارسازی روکنے جا رہی ہے۔پوچھے جانے پر رتن ٹاٹا موٹرس کے ترجمان نے کہا ،'ہم جانتے ہیں کہ موجودہ شکل میں نینو 2019 کے بعد جاری نہیں رہ سکتی ۔ہمیں نئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہو سکتی ہے۔اس سلسلہ میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے"۔
ایکسپورٹ ہو گیا زیرو
ٹاٹا موٹرس کی کار نینو کا ایکسپورٹ اس سال کی شروعات سے ہی ٹھپ پڑا ہے۔ ڈیلروں نے کار کو بازار سے واپس کر دیا تھا۔