بارہمولہ میں فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام کی ، 1شدت پسند ہلاک

01:45PM Fri 11 Nov, 2016

سری نگر ، (ایف او یس) شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب فوج نے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے ایک شدت پسند کو مار گرایاہے ۔فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ حملہ آوروں کے ایک گروپ نے بارہمولہ کے رام پور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی لیکن مستعد جوانوں نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں جانب سے ہوئی فائرنگ میں ایک شدت پسند مارا گیا۔افسر نے بتایا کہ مہم اب بھی جاری ہے۔