بڑی خبر: آدھار کارڈ کو لیکر کمپنیوں نے ڈالا دباؤ تو لگے گا 1 کروڑ کا جرمانہ
10:17AM Wed 19 Dec, 2018
آدھار کارڈ کو لیکر کئی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آدھار کی لازمیت کو لیکر مرکزی حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب آپ کو بینک اکاؤنٹ کھلوانے یا پھر سم کارڈ لینے کیلئے آدھار کارڈ دینا ضروری نہیں ہوگا۔ یہ آپ کے اوپر ہوگا کہ آپ آدھار دکھانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ پہچان اور پتے کے طور پر آدھار کارڈ کیلئے دباؤ بنانے پر بینک اور ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک کروڑ روپئے تک کا جرمانہ بھرنا پڑ سکتا ہے۔
حکومت نے پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکت اور ہندستانی ٹیلی گراف ایکٹ ترمیم کر کےاس قانون کو شامل کیا ہے۔ پیر کو مرکزی کابینہ نےحالیہ حکم کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ فیصلی لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ یونک آئی ڈی کو صرف ویلفیئر اسکیموں کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہی نہیں ایسا کرنے والے کمپنیوں کے ملازمین کو 3 سے 10 سال تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اس طرح اب آپ سم کارڈ لینے یا پھر بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے آدھار کارڈ کی بجائے پاسپورٹ ، راشن کارڈ یا دیگر کوئی ویلڈ دستاویز حق کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی ادارہ آدھار کارڈ کے استعمال کیلئے آپ پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔