الایمان ٹیم کے کھلاڑی کو آئی سی سی کی جانب سے لیول-1 کوچ کی سند

02:57PM Mon 24 Oct, 2016

بھٹکلیس نیوز / 24 اکتوبر، 16 دبئی / (نامہ نگار) الایمان ٹیم کے مشہور کھلاڑی ناشط برماور کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے لیول -1 کوچ کی سند سے نوازا گیا ہے جو کہ بھٹکلی احباب کے لئے ایک بڑی خوشی کی خبر ہے۔ انہیں یہ سند آئی سی سی کی طرف سے منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد دیا گیا ہے جو کہ حال ہی میں دبئی میں منعقد ہوا تھا۔ ناشط برماور نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکلی کھلاڑیوں کو تعاون فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔ IMG-20161024-WA0035