جعلی نوٹوں کا ریکیٹ بے نقاب، 1 گرفتار

02:54PM Wed 22 Mar, 2017

بھونیشور، (بھٹکلیس نیوز)بھونیشور پولیس نے آج جعلی نوٹوں کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا اور مقامی ریلوے اسٹیشن سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔پولیس کمشنر وائی بی کھرانیا نے کہاکہ ملزم راج کشور ٹڈو کو بھونیشور ریلوے اسٹیشن سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چنئی سے واپس آ رہا تھا۔کھرانیا نے کہا کہ میور بھنج ضلع کے بنگیری پوسی کے رہنے والے ٹڈ وکا نام اس معاملے میں پہلے گرفتار دو لوگوں کی طرف سے لیا گیا تھا۔