تنزیل اورایم ایم خان کے کنبہ کو کیجریوال حکومت نے دیے 1-1 کروڑ روپئے
01:09PM Sat 2 Jul, 2016
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دہلی حکومت کی جانب سے تنزیل احمد اور دہلی کے لاء آفیسر ایم ایم خان کے اہل خانہ کو 1-1 کروڑ کی رقم سونپی۔ دونوں کا گزشتہ 2 ماہ کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔
آج این ڈی ایم سی کے لاء افسر ایم ایم خان کی بیٹی کو ایک کروڑ کا چیک تفویض کیا گیا۔ خان کا گزشتہ ماہ دہلی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ این آئی اے کے افسر تنزیل احمد کے دونوں بچوں کو 50-50 لاکھ کے 2 فکسڈ ڈیپازٹ سونپے۔ تنزیل کا بھی مئی میں بجنور میں قتل کر دیا گیا تھا۔
ایم ایم خان کی بیٹی اقرا خان نے کہا کہ انہوں نے (کیجریوال) ہم سے وعدہ کیا تھا اور پورا کیا۔ والد کی موت کے دن سے ہی وہ مسلسل سپورٹ کر رہے تھے۔ پولیس کی تحقیقات سے ابھی تک تو مطمئن ہیں، تمام 7 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ابھی بعد میں ان سے خود بات کی ہے کہ جو خطوط سامنے آئے ہیں، وہ ایسا کیوں ہوا اس کی بھی جانچ ہو۔ دہلی حکومت بھی ہمارے حق میں ہی بات کر رہی ہے۔ جو حقائق آ رہے ہیں ان کی بھی جانچ ہونی چاہئے۔
وہیں تنزیل احمد کے بھائی نے کہا کہ اس مدد کے لئے شکریہ کہیں گے دہلی حکومت کا، ہم اب تک کی تحقیقات سے مطمئن ہیں۔