پی یو کالج کے لکچرار کے لیے منعقد ضلعی سطح   کے کوئز مقابلہ میں انجمن  پی یو کالج کے لکچرار کو پہلا مقام

04:33PM Tue 24 Dec, 2019

بھٹکل: 24 دسمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پراتھنا پرتشٹا بھٹکل اور درگمبا یوتھ کلب کی جانب سے مشترکہ طور پر آنند آشرم کانونٹ کالج میں پی یو کالج کے لکچرار کے لیے منعقد ضلعی سطح کے کوئز مقابلہ  میں انجمن پی یو کالج کے لکچرار مسٹر دیوداس پربھو  اور گنیش نائک کو پہلا مقام حاصل  ہوا ہےجبکہ ایس ڈی ایم کالج ہوناور کے لکچرار ڈاکٹر ایم آر نائک اور ڈاکٹر ڈی ایل ہیبار نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر شری دھر شیٹھ، شری دھر نائک، ڈاکٹر لکشمی نائک اور دیگر موجود تھے۔