دنیا کے سب سے مہنگے فٹ بالر کی مسجد نبوی میں افطاری
04:45PM Tue 30 May, 2017
مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹ بالر پال پوگبا کی مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روزہ افطار کرتے ہوئے ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
پوگبا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک اور ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس میں وہ مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔
ویڈیو میں پوگبا نے احرام باندھ رکھا ہے اور وہ مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کا طواف کررہے ہیں۔
فرانسیسی فٹ بالر پوگبا ایک راسخ العقیدہ مسلمان ہیں ۔انھیں ان کی والدہ نے اوائل عمری میں اسلام سے متعارف کرایا تھا ۔وہ تب سے اسلامی اعمال کی پاسداری کررہے تھے اور تمام بڑے اسلامی ایام مناتے ہیں۔