ملک کو درپیش حالات اور چیلنجز پر اے پی سی آر کا بھٹکل میں اہم اجلاس: ولی رحمانی اور بی ٹی وینکٹیش کی شرکت

03:37PM Wed 7 Feb, 2018

بھٹکلیس نیوز / 07 فروری، 18 بھٹکل / (پریس ریلیز) ایسوسی ایشن فار سول پروٹیکشن اینڈ رائیٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے 09/فروری بعد نماز عشاء نوائط کالونی تنظیم میدان میں ملک میں سلگتے حالات اور چلینجز پر تبادلہ خیال کرنے اور اس سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنے کے لئے ایک عام اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کی جانکاری کنوینر اجلاس کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’’ملک کے جمہوری نظام کو درپیش خطرات اور اقلیتوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے اس عام اجلاس میں بنگلورو کے مشہور و معروف انسانی حقوق کے کارکن ، ہائی کورٹ کے سابق پبلک پروسکیوٹراوروکیل بی ٹی وینکٹیش نائک (ببرجنگ) اور قومی سطح پر موجودہ حالات پر گہری نظر رکھنے والی نوجوان شخصیت ولی رحمانی اس موضوع پر اظہار خیال کریں گے جبکہ اجلاس کی صدارت اے پی سی آر کرناٹکا کے جنرل سکریٹری اور ہائی کورٹ کے وکیل نیا زاحمد کریں گے۔ اس پروگرام میں عوام و خواص سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔