ملک گیر سطح پر آغاز کیا گیا حفظ القُرآن پلس کورس میں
03:49PM Thu 18 May, 2017
ملک کے مُختلف مراکز میں حفاظ طلباء کے داخلے جاری ہیں ‘
بیدر(بھٹکلیس نیوز)
جناب ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حفظ القرآن پلس 12تا 17سال کے حفاظ کرام کیلئے عصری تعلیم کے حصول کا 4سالہ انٹی گریٹیڈ کورس ہے۔ اس کورس کے ذریعہ حفاظ ڈاکٹر ، انجینئر، لکچرر، ٹیچر ، مینجمنٹ کے ماہر گریجویٹ اور دیگر کورسیس میں مسابقتی امتحانات NEET-IIT JEEوغیرہ کے ذریعہ داخلے لے سکتے ہیں۔ انشاء اﷲ یہ ممکن ہے ۔ یہ چارسالہ کورس چار مرحلوں پر مشتمل ہے فاؤنڈیش کورس (6ماہ ) جس میں انگریزی ، ہندی لکھنے اور پڑھنے کے علاوہ حساب کی بنیادی تعلیم کی تربیت ہوتی ہے‘ برج کورس (6ماہ ) جس میں جماعت دہم کی اہلیت کیلئے بنیادی سائنس ،ریاضی ، انگریزی اور زبانوں کی قواعدسکھائے جاتے ہیں ‘ جماعت دہم (ایک سال ) جس میں میں اعلیٰ نشانات سے کامیاب کرنے کی مکمل تیاری کرائی جاتی ہے ۔ا سکے بعد جونئیر کالج (2سال ) بارہویں کلاس کے ساتھ مسابقتی امتحان کی تیاری کی جاتی ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ الحمد اﷲیہ کورس گذشتہ پانچ سالوں سے شاہین اسکول وکالج بیدرکرناٹک میں نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہاہے، عصری تعلیم سے نا بلد کئی حفاظ تین تا چار سال کی خلیل مدت میں Xthاور (XI & XII)+2سائنس سے پاس کرتے ہوئے میڈیکل ، انجینئرنگ ،مینجمنٹ، بی یس سی سائنس گرایجویٹ، وغیرہ ڈگری کورس میں داخلے لے چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے معروف ، علماء اکرام ماہرین تعلیم ، دانشور حضرات اس پروگرام کی سرپرستی ،تائید وستائش کررہے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ اس پروگرام کو عالم کے کونے کونے میں متعارف کریں، الحمداﷲایسے ہی چند فکر مند حضرات مندرجہ ذیل مقامات پر اس پروگرام کا آغاز کرر ہے ہیں۔ جہاں حفاظ کے داخلے جاری ہیں ۔داخلے کے خواہشمند حفاظ ملک بھر میں اپنے قریبی مرکز سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔زیب اکاڈیمی کولکتہ موبائیل نمبر09331037356‘حنیفہ انگلش میڈیم اسکو ل جھرولا بورسد موبائیل نمبر09722760730‘مدرسہ تجوید القُرآن آزاد مارکیٹ دہلی فون نمبر011-23620889‘مدرسہ المعہد الاسلامی دہلی موبائل نمبر09810011414‘دارالعلوم عربیہ اسلامیہ جودھپور راجستھان 09636287006‘مدرسہ تحفیظ القُرآن پٹنہ (بہار)موبائیل نمبر09504318932‘الحفیظ ایجوکیشنل اکاڈیمی سہسوان ضلع بداؤن (اُتر پردیش )موبائیل نمبر09997060339‘دارالعلوم قاسمیہ ٹرسٹ ممبئی موبائیل نمبر09819646928‘مامون نیشنل اسکول میماری ضلع بردہا مان( مغربی بنگال) موبائیل نمبر09434022706‘صُفہ اسکول مظفر نگر (اُتر پردیش) موبائل نمبر09410473481‘ویژن انٹر نیشنل اکاڈیمی پھلت مظفر نگر (اُتر پردیش) موبائیل نمبر09760214596 ہیں ۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے علماء کرام اور مدارس کے ذمہ داران و اساتذہ کرام سے گذارش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ حفاظ کو اس پروگرام سے متعارف کرائیں ۔خطیب حضرات سے گذار ش کی جاتی ہے کہ وہ خطبہ جمعہ کے موقع پر اس پروگرام کا اعلان کریں۔انھوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی ریاست سے تعلق رکھنے والے جماعت دہم پی یو سی (بارہویں) سائنس سے پاس حفاظ کیلئے بیدر سنٹر میں خصوصی بیاچ کا انتظام کیا جارہا ہے خواہشمند حفاظ بذریعہ ای میل drabdulqadeer@hifzulquranplus.comپر رابطہ کرسکتے ہیں۔online رجسٹریشن داخلے جاری ہیں‘ انشاء اللہ رمضان کے فوری بعد تمام مراکز میں کلاسیس کا آغاز عمل میں آئے گا۔انھوں نے کہا کہ حفظ القُرآن پلس کے ملک بھر میں مُختلف مراکز پر الگ الگ فیس مقرر ہے لیکن غریب و مستحق حفاظ کیلئے100فیصد تک فیس میں رعایت دی جارہی ہے۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر نے حفظ القُرآن پلس کے نئے مراکز قائم کرنے کے خواہشمند سے اس نمبر09341111560پر رابطہ کرنے کی بات کہی اور کہا کہ اس ضمن میں بھر پور رہنمائی کی جائے گی۔اور وہ حضرات جو اس پروگرام کی مزید تفصیلات حاصل کرنا چاہتے ہیں بیدر مرکز کے مشاہدے کیلئے بیدر تشریف لائیں ہم متمنی ہیں ۔انھوں نے خصوصی طورپر بتایا کہ کرناٹک کے معروف غوثیہ کالج آف انجینئرنگ رام نگرم نے10حفاظ کیلئے مفت داخلہ معہ قیام و طعام دینے کا اعلان کیا ہے صرف حفظ کا ٹسٹ لیا جائے گا۔انھوں نے آخر میں بتایا کہ اگر کسی حافظ کو جانتے ہیں اس کی رہنمائی فرمائیں اور کسی فرد یا اپنے احباب کے ساتھ اس حافظ کی کفالت کرنے کے خواہشمند ہوں تو اس ای میلdrabdulqadeer@hifzulquranplus.com پر رابطہ کریں