لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے اور مجبور افراد کو کھانا کھلانے بھٹکل پولس بھی میدان میں اتری

12:20PM Mon 27 Apr, 2020

بھٹکل: 27 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ویسے تو پولس والوں کو ہمیشہ سے عوام سخت دل اور سخت گیر کہتے اور سمجھتے ہیں جو کہ ان کے پیشہ کے مطابق ایک حد تک جائز بھی ہے۔ لیکن اس لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے پولس اہلکاروں کی ایسی تصاویر سامنے آرہی ہیں جسے دیکھ کر پولس والوں کے لیے سلام کرنے کو جی چاہتا ہے۔ ملک میں جہاں کورونا کی مہاماری چل رہی ہے اور دکانیں ہوٹل وغیرہ بند ہونے کی وجہ سے لوگ کھانے پینے کو ترس رہے ہیں ایسے میں ملک میں کئی جگہوں پر پولس کو کھانا تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بھٹکل میں بھی ڈی وائی ایس پی گوتم کی قیادت میں یہاں کی شاہراہوں اور گلی کے نکڑوں پر رہنے والے غریب و مجبور افراد کو بھٹکل پولس مستقل کئی دنوں سے کھانے کے پیکیٹ تقسیم کر رہی ہے۔