گورٹے قومی شاہراہ پر کار اور اسکوٹر کی ٹکر؛ ایک کی موقع پر ہی موت

04:04PM Tue 2 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 02 اگست،2016 بھٹکل / (نامہ نگار) گورٹے قومی شاہراہ پر آج دوپہر ایک اسکوٹر اور بولیرو کار کے درمیان  ہوئی ٹکر میں اسکوٹر سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوچکی ہے۔ جن کی شناخت ناگور کے عبدالحمید (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مرحوم عبدالحمید کا رخ بھٹکل کی طرف تھا جبکہ کار مینگلور کی طرف جارہی تھی ۔کہ تیز رفتاری سے دونوں گاڑیاں آپس مین ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ عبدالحمید مرحوم کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ناگور کے رہنے والے تھے اور بھٹکل میں روزانہ پراٹھا لینے کے لئے آیا کرتے تھے۔حادثہ کے بعد مرحوم کی لاش کو سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں لے جایا گیا۔ بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پی ایس اآئی منجپا معاملے کی تفتیش کررہے ہیں.