وقت کے ساتھ خود بھی تبدیل ہوں: مسلم چیمبر اور مسلم فورم

02:54PM Sat 10 Dec, 2016

وقت کے ساتھ تبدیل نہ ہونے والے افراد پیچھے رہ جاتے ہیں: پروفیسر ہمایوں مراد کالا دھن اور دہشت گردی کو روکنے کے لیے نوٹ بندی ضروری تھی: ڈاکٹر جسیم محمدعلی گڑھ9 دسمبر2016: 1990 کے بعد سے دنیا کے اقتصادی اور سماجی حالات تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں۔ گلوبلائزیشن سے ترقی کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔ ایسے میں ملک، سماج اور افراد وقت کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تو وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔ مرکزی حکومت الیکٹرانک بینکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دے رہی ہے جسے ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ہمایوں مراد نے مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ انالسس کے زیر اہتمام میڈیا سینٹر ، علی گڑھ پرکیش لیس اکانامی، ای بینکنگ اور ڈیجیٹل پیمنٹ پر منعقدہ ایک مذاکرہ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کا قدم صحیح ہے لیکن اس نظام کو نافذ کرنے کے لیے پہلے سے انفرا اسٹرکچر کو مضبوطی دی جانی چاہئے تھی۔ اس کے لیے عوام میں بیداری مہم چلانی چاہئے تھی جو نہیں ہوا۔ فورم کے ڈائریکٹر ڈاکٹرجسیم محمد نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نوٹ بندی کے بعد صاف ہوگیا ہے کہ نقدادائیگی کی جگہ ڈیجیٹل ادائیگی زیادہ آرام دہ ہے انھوں نے مرکزی حکومت اور اقتصادی سدھاروں اور کیش لیس اکانامی کے بارے میں اٹھائے گئے اقدام کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ مرکزی حکومت مواضعات کے باشندوں کے لیے بھی حساس رویہ رکھتی ہے۔ وہ ملک کے ایک لاکھ گاؤں میں دو دو پی او ایس مشینیں مفت لگائے گی۔ انھوں نے اپیل کی کہ ترقی یافتہ اکانامی کا حصہ بننے کے لیے ملک کے عوام الیکٹرانک ادائیگی کو اپنائیں۔ دہشت گردی اور کالے دھن کے صفائے کے لیے نوٹ بندی ضروری تھی۔ ڈاکٹر محمد فرقان نے کہا کہ نوٹ بندی کافیصلہ اچھا تھا لیکن اس کو نافذ کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں تھا جس کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اے ایم یو کے سابق اگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد شاہد نے کہا کہ ہمیں خیال رکھنا ہوگا کہ کیش لیس نظام ٹیلی کام کمپنیوں کی طاقت پر منحصر ہے۔ حکومت کو نظام کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دینی ہوگی۔ ڈاکٹر شیریں مسرور نے کہا کہ کیش لیس نظام کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے لیے ضروری ہے۔ اس سے وقت کی بچت بھی ہوتی ہے اور عوام کی ضرورتوں کا حل بھی ملتا ہے۔ سماجی کارکن دیبا ابرار نے کہا کہ ڈیجیٹل پے منٹ کرنے پر گیا رہ نکاتی پیکج بھی جاری کیا ہے جس میں کئی سہولیات ہیں۔ آخر میں اس بارے میں ایک تجویز پاس کی گئی۔ اس موقع پر ویمنس کالج اسٹوڈنٹ یونین صدر ڈاکٹر تابندہ اقبال، این جمال انصاری ، عمار خاں، کاشف، محمود، اقبال سیفی کے ساتھ ریسرچ اسکالر ز اور دانشور حضرات موجود رہے۔
Dr-Jaseem-02 Dr-Jaseem-03