بھٹکلیس آڈیو میں تازہ اضافہ: سامعین نوائطی میں سن سکیں گے قرآن پاک کی تفسیر
01:55PM Wed 20 Mar, 2019
بھٹکل: 20 مارچ، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلیس کے قارئین کے شوق اور ان کے مطالبہ کو دیکھتے ہوئے بھٹکلیس ڈاٹ کوم کی آڈیو ویب سائٹ urduaudio.com میں نوائطی زبان میں تفسیر قرآن کا تازہ اضافہ کیا گیا ہے جوکہ بدھ اور جمعرات کو نشر ہورہی ہے۔
عائشہ مسجد میں عشاء کے بعد مولانا طارق ابن مولانا صادق اکرمی ندوی صاحب کے ذریعے دیا جانے والا یہ درس قرآن مفاد عامہ کے لیے اب بھٹکلیس کے ذریعے عوام کے کانوں تک پہنچے گا۔نوائطی زبان میں ہونے کی وجہ سے امید ہے کہ بھٹکلی احباب قرآن کو اس کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
اس کے لیے آپ ہمارا ایپ urdu audio بھی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے آپ ہمیں کمنٹ باکس میں اپنے مشوروں سے نواز سکتے ہیں۔