تنشک نے پیش کیا ریواہ۔ تمام ہندوستانی دلہنوں کے لئے شادی کے زیورات کا ایک نیا سب برانڈ
03:16PM Thu 16 Mar, 2017
پٹنہ۔ (بھٹکلیس نیوز) ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ پسندیدہ جویلری برانڈ تنشک نے اپنے نئے سب برانڈ ریواہ کے پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ اپنے دوسرے سب برانڈ کی پیشکش کے ساتھ تنشک نے پورے ہندوستان کی دلہن کے لئے ہاتھ سے بنے شادی کے شاندارجویلری کی وسیع رینج فراہم کرائی ہے، جسے بنگلور میں ڈیزائن ٹیم کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ تنشک کا خیال ہے کہ ہر دلہن اپنے اس خاص دن سب سے عمدہ چیز پہننے کی خواہش مندہے اور تنشک نے موسم گرما سے پہلے کے شادیوں کے موسم میں اس زمرے میں قدم رکھا ہے۔ ریواہ برانڈ کے بڑے اور تیزی سے بڑھ رہے ریٹیل نیٹ ورک میں دستیاب ہوگا جو فی الحال 205 اسٹورز میں پھیلا ہوا ہے۔ریواہ کے زیورات کی قیمت 1 لاکھ روپے سے شرو ع ہوتی ہے۔
تنشک کے ذریعہ تازہ ترین آل برانڈ کی پیشکش کے بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کرتے ہوئے سندیپ کلہلی۔سینئر نائب صدر، ریٹیل اور مارکیٹنگ، جیولری ڈویژن، ٹائٹن کمپنی لمیٹڈ نے کہا، '' ہمیں اپنے تازہ ترین سب برانڈ ریواہ کی پیشکش کرتے ہوئے انتہائی فخر ہو رہا ہے جو ہندوستانی شادیوں کے زمرے کے لئے وقف ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران ہم نے اس زمرے میں اضافہ کے لئے امکان دیکھا ہے اور ہمارا خیال ہے کہ شادیوں کے زیورات کو اس کی اپنی شناخت کے ساتھ پیش کرنے کا سب سے بہتر وقت ہے۔ ریواہ کے ساتھ ہم بھارت میں 13 ازدواجی کمیونٹیز کو خدمات دیں گے اور ان کی ثقافت کا جشن منائیں گے۔ اس نئی پیشکش میں سب سے عمدہ ڈیزائن ڈائرکشن ہے اور یہ نہ صرف دلہن کے لئے بلکہ تنشک کے لئے بھی نئے سفر کی شروعات کا موقع ہے۔ ''