موسی نگر میں افطار پارٹی کا انعقاد

01:07PM Sat 24 Jun, 2017

بھٹکلیس نیوز / 24 جون، 17 بھٹکل / (رضوان  گنگاولی) موسیٰ نگر کے نوجوانوں کی طرف سے کل یہاں مریم نشیمن ہال میں افطار پارٹی کا انعقادکیا گیا تھا جس میں موسیٰ نگر اور قریب کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کا جذبہ دیکھنے کے قابل تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے موسیٰ نگر کے نوجوان اپنے علاقہ کے لوگوں کے لئے افطار پارٹی کا انعقاد کرتے آرہے ہیں۔