سر سید کے ۲۰۰ ویں یوم پیدائیش کے موقع پر حکومت ہند سر سید یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے۔علی گڑھ مومنٹ میگزین
12:33PM Mon 23 Jan, 2017
سر سید ڈاک ٹکٹ کا اجراء انھیں سچی خیراج عقیدت۔ڈاکٹرجسیم محمد
(علی گڑھ۔۲۰۱۷۔۱۔۳۲)علی گڑھ موومنٹ میگزین نے اے ایم یو کے بانی سر سید احمد خان کو بھارت رتن دئے جانے کی مہم کے ساتھ ساتھ اب ان کی ۲۰۰ ویں سال پیدائیش کے موقع پر ان کی یاد میں حکومت ہند سے ایک ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
علی گڑھ موومنٹ میگزین کے مدیر اعلی اور معروف مصنف ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ آگامی ۱۷ اکتوبر ۲۰۱۷ کو سر سید کے ۲۰۰ویں یوم پیدایش کے موقع پر ڈاک ٹکٹ جاری کرانے کے لئے علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ حکومت ہند کے الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی کے وزیر روی شنکر پرشاد کو مکتوب ارسال کرکے گزارش کی گئی ہے کہ حکومت ہند سر سید احمد خان کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کرکے اس مہان ماہر تعلیم اور ریفارمر کا اعزاز کرے تو یہ ایک لائق تحسین کام ہوگا۔انھوں نے یاد دلایا کہ سال ۱۹۹۸ میں اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کے دور میں بھی ۲۰۰ پیسے کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ سر سید نے اپنی ہمہ جہت شخصیت سے دنیا کو متاثر کیا تھا۔وہ ایسے شخص تھے جنھوں نے انگریز حکومت کو بھی اپنے خیالات سے متاثر کرکے تعلیمی کرانتی پیدا کی۔سر سید مثبت سوچ رکھتے تھے اور آج بھی مثبت سوچ اور رویوں کی سخت ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ سر سید پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا عالمی سطح پر بھی اچھا میسج جائے گا۔ڈاکٹر جسیم محمد نے امید ظاہر کی کہ وزیر روی شنکر پرساد اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور مثبت فیصلہ کریں گے۔