مرکز نے عدالت اعظمیٰ سے کہا، روہنگیا پناہ گزینوں سے کوئی امتیازی سلوک نہیں
02:20PM Wed 9 May, 2018
Share:
مرکز نے بدھ کے روز سپریم کورٹ کو بتایا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امیازی سلوک نہیں کیا جا رہا ہے ۔ اور انہیں صحت، صفائی، میڈیکل اور تعلیمی کی سہولیات دستیاب کر رہی ہیں۔
وزارت فلاح و بہبودنے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ نو اپریل کے حکم کے مدہ نظر ایک خصوصی ٹیم تشکیل کی گئی تھی جس نے ہریانہ کے میوات اور دہلی کے کالندی کنج میں پناہ گزین کیمپ کا 23 اور 24 اپریل کو دورہ کیا تھا۔ اس ٹیم میں وزارت فلاح و بہبود کے ممبران کے ساتھ وزارت داخلہ کے ایک نمائندہ بھی شامل تھے۔
مرکز نے بتایا کہ اس ٹیم نے کیمپوں میں خواتین سے بات چیت کی اور کہا کہ حکومت کے ذریعہ فراہم کرائی گئی میڈیکل اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا ۔
مرکز نے عدالت کے حکم کے مطابق ان دو کیمپوں میں روہنگیا پناہ گزینوں کو فراہم کرائی جا رہی سہولیا ت کا جائزہ دیتے ہوئے عدالت اعظمیٰ میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے ۔
عدالت میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ان کیمپوں میں رہنگیا پناہ گزینوں کے لئے پینے کا پانی جیسی بندیادی سہولیات بھی فراہم نہیں ہے ۔ عدالت اس معاملہ میں 11 مئی کو آگے سماعت کرےگی۔