اجتماعی عصمت دری کا معاملہ دو ڈرائیور اور کنڈکٹر پولیس کی گرفت میں
02:14PM Wed 12 Jul, 2017
بنگلور (بھٹکلیس نیوز):۔ اڑپی ضلع پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے کے الزام میں دو ڈرائیوروں اور ایک کنڈکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منی پال کی رہنے والی 15سالہ لڑکی نانی سے ملنے اور اس سے ملاقات کرنے کے لئے 5 جولائی کو ہاویری ضلع رائی بنور گئی تھی۔ اس وقت بس صبح کی اولین ساعتوں میں بس اسٹانڈ پہنچ گئی تھی۔ لڑکی اندھیرا ہونے کی وجہ سے بہت ڈر گئی تھی اور وہ بس اسٹانڈ میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ لیا اور ویٹنگ روم میں بیٹھ گئی ۔دو ڈرائیور 45سالہ ویریا ہیرے مٹھ اور اسٹنٹ ڈرائیور بڑیگیرے نے لڑکی کو یہاں خطرہ ہونے اور بس کے اندر آرام کرنے کے لئے کہا۔لڑکی نے ایسا ہی کیا اور بس میں جاکر سوگئی۔ دونوں ڈرائیوروں نے لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی اور پھر بس کے کنڈکر45سالہ یواراج کٹے کار نے بھی لڑکی کی عصمت دری کی۔لڑکی نے نانی سے ملاقات کرنے کے بعد منی پال کو 8 جولائی کوواپس آگئی۔لڑکی نے والدین کو اس کی اجتماعی عصمت دری کے بارے میں جانکاری دی۔ والدین نے لڑی کو اڈری زنانہ پولیس تھانہ لے گئے اور ملزموں کے خلاف اجتماعی عصمت دی کی شکایت کی۔ پولیس نے لڑکی کو طبّی جانچ کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں طبی جانچ سے اجتماعی عصمت دری کا پتہ چلا۔ پولیس نے لڑکی کو لیکر ہاویری پہنچی۔ وہا ں لڑکی نے کے ایس آر ٹی سی کے ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کی تصاویر کودیکھا اور ملزموں کی نشاندہی کرلی۔پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے اڑپی لے آئی اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کے۔جہاں عدالت نے ملزموں کو 15 دنوں تک عدالتی حراست میں رکھنے کاحکم دیا۔ ملزموں ک خلاف پولسکو کے تحت معاملات در ج کرلیا ہے۔